Academy Of Islamic Research & Publications


مجلس تحقیقات ونشریات اسلام کو بحیثیت علمی اکیڈمی کے مولانا رحمۃ اللہ علیہ کی زیر صدارت مئی ۱۹۵۹ءمیں قائم کیا گیا
مجلس نے اردو ، عربی، انگریزی اور ہندی چاروں زبانوں میں کتابوں کی اشاعت کاآغاز کیا تھا۔الحمدللہ مجلس اب تک تین سو سے زائد مطبوعات شائع کرچکی ہے، جن میں سے ان مطبوعات کے متعدد ایڈیشن بھی نکل چکے ہیں، اور بنگلہ زبان میں بھی اب کام کا آغاز ہوگیا ہے، اورہندوستان کی بعض علاقائی زبانوں میں ترجمہ کی جارہی ہیں۔ مجلس کے پیش نظر شروع سے انسانیت کی بھلائی اور دعوت واصلاح رہا، اسی لئے اس نے اپنے مادی نقصان کی پرواہ کئے بغیر دنیا کے اکثر گوشوں میں مختلف طبقات کو کتابیں روانہ کیں، اور مسلم طلبہ کی ذہنی وفکری رہنمائی کے لئے اپنی مطبوعات تقسیم کیں
وقت کی ایک اہم ضرورت

عرصہ سے عالم اسلام میں ایسے اسلامی لٹریچر کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے، جو اسلام کی مؤثرو طاقتور نمائندگی اورترجمانی کرے، ایمان ویقین کی بنیادیں ذہن ودماغ میں از سر نو استوار کرے، اس ذہنی بے چینی وانتشار کو رفع کرے جو مغرب کی مادہ پرست اور شک آفریں تہذیب وادب نے عالمگیر پیمانہ پر پیدا کردیا ہے، اور اس نئے ارتداد کا مقابلہ کرے جو ایک طوفان وسیلاب کی طرح تمام عالم میں پھیل گیا ہے، اور اسلام پر ایک معین وزندہ مذہب ہونے کی وجہ سے اس چیلنج کو قبول کرنے کی ذمہ داری ہے۔

مجلس تحقیقات ونشریات اسلام
اپنے بانی مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی ؒ کی نظر میں

یہ ادارہ ندوۃ العلماء کے احاطہ میں چند علماء واعیان کے تعاون سے قائم ہوا، اس کا مقصد نئے تعلیم یافتہ طبقہ کو جو اسلام کی واقفیت سے خاصا دور ہوگیا ہے، اسلام سے اس کی تعلیمات اور اس کے اثرات واحسانات سے متعارف کرانا ہے، ادارہ نے اس مقصد کے لئے نئے تعلیم یافتہ ذہن کو مطمئن کرنے اور اسلامی تعلیمات سے قریب لانے کے لئے مؤثر لٹریچر رائج الوقت کئی زبانوں میں شائع کرنا شروع کیا، کام کا آغاز ایک کتابچہ سے ہوا، جس کا نام ’’نیا طوفان اور اس کا مقابلہ‘‘ تھا اس کتابچہ میں جس سے اس ادارہ کے کام کی ابتداء ہوئی، نئے تعلیم یافتہ طبقہ کی اسلام کی تعلیمات سے دوری اور عقائد واعمال اسلام سے ناواقفیت خطرہ کی حد تک بڑھ جانے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ نئے تعلیم یافتہ طبقہ کا اسلام سے رشتہ کمزور پڑتا جارہا ہے اس رشتہ کو بحال کرنے اور مضبوط بنانے کے لئے ایسے سنجیدہ اور مؤثر لٹریچر کے تیار کرنے اور اس کو مناسب ڈھنگ سے پھیلانے اور عام کرنے کی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے جس میں اسلامی فکر وثقافت اور دینی حقائق کو عصری زبان میں اور مطمئن کرنے والے اسلوب کلام میں پیش کیا گیا ہو 

Delivering quality knowledge materials

Wholesaler of Arabic Islamic Books, Islamic Books In Urdu & Islamic Books In English offered by Academy Of Islamic Research & Publications from Lucknow, Uttar Pradesh, India